منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

آصف علی زرداری صحتیاب ہوگئے، اسپتال سے گھر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری صحتیاب ہوگئے اور انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل سے ان کی تازہ تصویر شیئر کر دی۔ ڈاکٹر عاصم نے لکھا کہ سابق صدر بیماری سے صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر واپس چلے گئے۔

- Advertisement -

سابق صدر کو 27 ستمبر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ 4 اکتوبر کو ان کا معائنہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے ماہر ڈاکٹروں کی تین رکن ٹیم کراچی پہنچی تھی۔ ڈاکٹرز سابق صدر کے تمام ٹیسٹ رپورٹس ریکارڈ ساتھ لے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں