ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

احد سجل منگنی: میجر جنرل آصف غفور کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکاروں احد رضا اور سجل علی کو نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو  اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔ عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اب پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی سجل اور احد رضا کو منگنی پر مبارک باد پیش کی۔

اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’احد، سجل اور اُن کے اہل خانہ کو منگنی کی دلی مبارک باد، ہماری دعا ہے کہ آپ لوگ ہمیشہ خوش رہیں‘‘۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ ’’لاکھوں پاکستان اور آپ کے مداح اگست میں آئی ایس پی آر کے پروجیکٹ میں آپ کو کپیٹن سعد کے کردار میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں