تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈسکہ انتخاب: الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر عملدرآمد، اہم افسران فارغ

ڈسکہ: سیالکوٹ کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں مبینہ دھاندلی کے واقعات رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن نے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

پچیس فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کے بعد ڈی سی، ڈی ‏پی او، اے سی، ایس ڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے طلب کیا تھا جب کہ ‏کمشنر اور آرپی او کیخلاف کارروائی کےاحکامات جاری کئے تھے، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین کو عہدے سےہٹادیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین کو ایس اینڈ جی اےڈ ی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ڈی پی او رمضان کمبوہ ،ڈی ایس پی ذولفقار ورک کو معطل کیا گیا ہے، ای سی پی کے احکامات پر پنجاب حکومت نے معطل کئے جانے والے افسران کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردئیے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل الیکشن کمیشن نے این اے75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو تمام پولنگ ‏اسٹیشنز پر دوبارہ ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام شواہد دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچے کہ انتخابی ماحول فراہم ‏نہیں کیاگیا، حلقے میں انتخابات آزادانہ اور ایمانداری سے نہیں کرائے گئے ، ضمنی الیکشن ‏کےدوران لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے اور ووٹرز کو ان کا حق مکمل طور پر فراہم نہیں ‏کیاجاسکا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حلقے میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، فائرنگ،ہلاکتوں کیساتھ امن ‏وامان کی خراب صورتحال رہی، خراب صورتحال کے باعث ووٹرز کیلئے خوف کا ماحول پیداہوا، ‏جس سے نتائج کےعمل کومشکوک اورمشتبہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -