بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، ہر چیزمہنگی کردی، ،آصف کرمانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کوپیداہوئےڈیڑھ ماہ ہواہےہرچیزمہنگی کردی، عمران خان اپنے دائیں بائیں موجود نیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے آئے ہیں، نوازشریف،مریم نوازکوجیل بھیج کرالیکشن چوری کیا گیا۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں، جوعمران خان کہتےہیں وہ ہوجاتاہے، گرفتاریاں کرکےاپنا شوق پورا کرلیں۔

- Advertisement -

رہنما ن لیگ نے کہا عوام سب دیکھ رہے ہیں حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاءمہنگی کردی، نوازحکومت نےغریبوں کے استعمال کی اشیا مہنگی نہیں کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں موجودنیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ضمنی الیکشن میں حکومت کی کارکردگی بھی سامنے ہے اور ن لیگ کی بھی قوم کے سامنے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں ضمنی الیکشن میں حکومتی اتحاد کو شکست ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں