سیکیورٹی خدشات کے باوجود کل نوازشریف لاہور جائیں گے، آصف کرمانی asif-kirmani
The news is by your side.

Advertisement

سیکیورٹی خدشات کے باوجود نوازشریف لاہور جائیں گے، آصف کرمانی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر عوام اپنے قائد کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، سیکیورٹی خدشات ہیں مگر اللہ کا نام لے کر نوازشریف کا کارواں لاہور کے لیے نکلے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف جی ٹی روڈ سے لاہور آئیں  اور عوام کے درمیان موجود ہوں، قائد کو جے ٹی روڈ پر دیکھنے کے لیے عوام بے چین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کل صبح ہرصورت 9 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، آج صبح سے مختلف افواہیں پھیلا کر ہمیں روکنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باوجود ہم اللہ کا نام لے کر نکلیں گے۔


یہ پڑھیں : نوازشریف کل صبح 10 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، استقبال اورسیکیورٹی انتظامات مکمل 


آصف کرمانی نے کہا کہ قافلہ نکلنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کہاں قیام کرنا ہے اور جہاں بھی اتفاق ہوا وہی پر پڑاؤ ڈالا جائے گا، ہمیں اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے این او سی مل چکاہے۔

اُن کا مزید کہنا تھاکہ عوام جانتے ہیں کہ نوازشریف پاکستان کے محافظ  ہیں اس لیے وہ کل اپنے قائد کو جی ٹی روڈ پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، ریلی سے متعلق تمام سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں