پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

چوروں نے سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ آصف کے گھر کا بھی صفایا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ ہونے والے آصف کے اہل خانہ ایک اور مصیبت میں پھنس گئے چوروں نے ان کے گھر کا صفایا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ ہونے والے آصف کے گھرچوری کی واردات ہوئی ہے۔

لواحقین کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم آصف کو ڈھونڈنے کیلیے کبھی ڈی سی آفس تو کبھی سرد خانے کے چکر لگانے میں مصروف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آصف کی تلاش میں مصروف تھے گھر میں چوری ہوگئی، چور گھر میں رکھے ہوئے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو 3دن گزر گئے اطلاع کے باوجود گارڈن پولیس نے ان تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں