اسلام آباد (02 مارچ 2026): آصف زرداری پاکستان کی تاریخ میں منفرد اعزاز حاصل کرنے والے ہیں، وہ بطور صدر پارلیمنٹ سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔
آصف علی زرداری پارلیمنٹ سے نویں مرتبہ خطاب کرنے والے واحد صدر ہوں گے، 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد سے یہ صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے تیسرا خطاب ہوگا۔
صدر آصف زرداری نے 18 اپریل 2024 کو موجودہ پارلیمنٹ سے پہلا خطاب کیا تھا، 10 مارچ 2025 کو صدر مملکت نے موجودہ پارلیمنٹ سے دوسری مرتبہ خطاب کیا۔
2008 سے 2013 تک آصف زرداری نے 6 مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔ یاد رہے کہ صدارتی خطاب کی روایت کا آغاز 1973 کے آئین کے تحت ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


