تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آصف زرداری کا عید کے بعد سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلانےکااعلان

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے عید کے بعد سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلانےکااعلان کردیا اور کہا نیب اورمعیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو کو انگاروں پر چلنا پڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اسلام ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے صحافی نے سوال کیا اگر جیلوں سے نہیں ڈرتے تو پھر ضمانتیں کیوں کرواتے ہیں، جس پر آصف زرداری نے صحافی سے مکالمے میں کہا ضمانت میرا آئینی حق ہے، آپ کو بھی جیل ساتھ لے کر جاؤں گا۔

صحافی نے سوال کیا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں ، حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندر ہوگی یا سڑکوں پر ،تو سابق صدر نے کہا انشاء اللہ ان کو بھی اندازہ ہے اس لیے تو کیسز بن رہے ہیں، تحریک سڑکوں پر ہوگی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، لوگوں کے پہلے امیر بناؤ  پھر ٹیکس لگاؤ ، ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں۔

بلاول بھٹو بی بی کا بیٹا ہے، بلاول کو بھی اسی انگاروں پر چلنا ہے

آصف زرداری کا کہنا تھا جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا، بلاول بھٹو بی بی کا بیٹا ہے، بلاول کو بھی اسی انگاروں پر چلنا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیا تھا ، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ تحریک کب شروع کی جائے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بڑی غلطی کی گئی ہے، پاکستان کی معاشی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -