بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

‘اچھا وقت جلد آنے والا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں اچھا وقت جلد آنے والا ہے، بلوچ نوجوان سیاسی جدوجہد میں واپس آئیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد کو ٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں پنجاب کی قیادت سےتازہ ترین صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں اچھا وقت جلد آنے والا ہے، مقدمات کاخوف نہیں،پہلےبھی مقابلہ کیااب بھی کریں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ بد قسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے، مزید کمزور کررہی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو ہونے والے نقصان بارے ایک سال پہلے خبردار کیا تھا لیکن کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی۔ ٹڈی دل سے ہونے والا نقصان سالوں تک پورا نہیں ہوسکے گا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ دو سیلابوں کے باوجود پیپلز پارٹی نے خوراک کی کمی نہیں ہونے دی ، جبکہ آج خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے۔ہم گندم،چینی اور کپاس کو برآمد کر رہے تھے ،موجودہ حکوم درآمد کر رہی ہے۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے مضبوط کیا، ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لئے انہوں سابقہ حکومتوں کی زیادتیوں کی معافی مانگی تھی، کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں قوم پرست جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد 2013 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں۔ آج اگر اختر مینگل سے حکومت مذاکرات کررہی ہے تو اس کی وجہ بلوچ رہنما کی پارلیمنٹ میں موجودگی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 2008 میں قوم پرست جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد 2013 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں۔ آج اگر اختر مینگل سے حکومت مذاکرات کررہی ہے تو اس کی وجہ بلوچ رہنما کی پارلیمنٹ میں موجودگی ہے، پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ شرط یہ ہے کہ بلوچ نوجوان مسلح جدوجہد کو ترک کر کے سیاسی جدوجہد میں واپس آئیں۔

انہوں نے زوردیا کہ ریاست کو بلوچستان میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔اگر اکبربگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں