پشاور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا آپ شہزادہ سلیم نہ بنیں، نوازشریف شہنشاہ معظم بن گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این اے120میں ایک جیالے کو کھڑا کیا تھا، مریم نواز کا بیان پڑھ لیں بہت سی باتیں اس میں ہیں، میاں صاحب سے میثاق جمہوریت کرنا ہوتی تو میرے اتنے وزیر جیل میں نہ ہوتے، میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا آپ شہزادہ سلیم نہ بنیں، نوازشریف شہنشاہ معظم بن گئے تھے۔
آصف زرداری نے کہا کہ کے میں نے پہلے ہی کہاں سے چار سال نہیں پر آخری سال سیاست کروں گا، پاکستان کیلئے ہم نے بہت کچھ کیا اور بہت کچھ کرنا باقی ہے، نوجوانوں کو آگے لانا اورسیاست میں جگہ دینا ایک شعبہ ہے، سیاست میں یوتھ کو جگہ دینی چاہئے، میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس سب کچھ اچھا ہے، وفاق اور صوبائی حکومت کو ملایا جائے تو ان کی کرپشن واضح ہوگی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گندے انڈے ہیں تو ہمارا آدھا بھی نہیں ہوگا، لیاقت جتوئی کو وکٹ سمجھتے ہیں تو آپ کی سیاسی بصیرت پر شک ہوگا، پارٹی کو ہمیشہ نوجوانوں اور تازہ خون کی ضرورت ہوتی ہے، وزیراعلیٰ ،وزیراعظم ان کا ہے جو کام 3ماہ ہوا ہے وہ دیکھ لیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہمارے جتنے مسائل ہیں اندرونی ہیں آپس کی لڑائیاں ہیں، ہمیں مل بیٹھ کر اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا ہے، پشتونوں کا درد سمجھتا ہوں ، پیپلزپارٹی نے ایک ایک گھر سے 4،4لاشیں اٹھائی ہیں ، صرف ایک پیپلزپارٹی ہے جو سب کو اکٹھا کرسکتی ہے، اکیلا آصف زرداری کچھ نہیں کرسکتا سب نےمل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی میں آکر پیتل بھی سونا ہوجاتا ہے، آصف زرداری
انکا مزید کہنا تھا کہ پی کے کی نوجوان قیادت سے بہت امیدیں ہیں، نوجوان قیادت کی مدد سے کے پی کے کو بچانا ہے ، خیبرپختونخوا میں تیس سال سے جنگ ہورہی ہے، سیاسی پارٹیاں کبھی کمزور تو کبھی طاقتور ہوتی ہیں، خیبرختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں ہونا، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے، ہم نے اپنے دور میں ایسے کام کئے جو تاریخ میں لکھے گئے۔
گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اے این پی حکومت میں بہت سے کام نہیں کرسکے میں چوں کہ ملک کا صدر تھا اس لیے اے این پی کی حکومت میں مداخلت نہیں کی۔
انکا کہنا تھا کہ کہ ہمارے پاس آکر تو پیتل بھی سونا ہو جاتا ہے اور جب تک پیپلز پارٹی میں رہتا ہے سونا ہی رہتا ہے لیکن جب باہرنکلتا ہے تو یہ پیتل ہو جاتا ہے۔