ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، آصف زرداری asif zardari
The news is by your side.

Advertisement

ملک کنگال ہوچکا، معاشی ایمرجنسی لگائی جائے، زرداری

پشاور : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگائی جائے کیوں کہ مسلم لیگ (ن) کوجب بھی حکومت ملی اس نے پاکستان کو کنگال بنایا جب کہ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آئی اس نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کیا۔

وہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے کمزورہو رہے ہیں جس کا کوئی تو ذمہ دار ہوگا اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگائے جائے۔

آصف زرداری نے کہا کہ جتنا قرضہ مسلم لیگ (ن) نے بڑھا دیا ہے اس کو کسی طرح لوٹانا بھی ہے جن کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں‌ معاشی سرگرمیوں کو دوام دیا اور بیرونی قرضوں سے اجتناب برتا۔

انہوں نے کہا کہ میں کل وزیر اعلی‌ٰ کے پی کے پرویز خٹک کے گاؤں گیا تھا تو وہاں کوئی نیا پاکستان نظرنہیں آیا بلکہ کچرے کے ڈھیر نظر آئے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے ہمارا استقبال کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پختونوں کو شناخت دی اور سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور آئی ڈی پیز کی دوبارہ آباد کاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں کیوں کہ ہمیں اس دھرتی سے پیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 04 میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا اور روزگار بانٹا جب کہ موجودہ حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں