site
stats
سندھ

آصف زرداری کے لاپتہ ہونے والے دو قریبی ساتھی تربت سے بازیاب

تربت : بلوچستان کے علاقے تربت سے سابق صدر آصف علی زرداری کے دو قریبیہ ساتھیوں غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کو بازیاب کرولیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اور حساس اداروں نے اایک چھاپا کارروائی کے دوران سابق اصدر آصف علی زرداری کے دو قریبی ساتھیوں غلام قادر مری اور اشفاق لغاری ان کے دو گن مین اور ایک ڈروائیور کو بازیاب کروالیا ہے جب کہ دو اغوا کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق اچفاق لغاری کو موصول تاوان کے لیے موصول کال کو ٹریس کر کے ملزمان تک پہنچے جس کے لیے حاسا اداروں اور اینیتی وائلنت سیل نے مشترکہ کارروائی حکمت عملی کے ساتھ موثر اور کامیاب کارروائی کی جس کے دوران تمام پانچوں مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی میں دو اغواکاروں کو بھی حراست مین لیا گیا ہے اور مغویوںناحفاظت کراچی لایا جا چکا ہے جہاں ان کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی ہے جب کہ اغوا کاروں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا عمل جا ری ہے۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ اس اہم کامیابی کے حوالے سے اب سے کچھ دیر بعد ایک پریس بریفنگ کے ذریعے میڈیا اور عوام الناس کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ میڈیا سے مغویوں کی بات چیت کرانے یا نہ کرانے سے م،تعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل سابق صدر آصف زرداری کے تین قریبی ساتھی الگ الگ مقامات سے لاپتہ ہوگئے تھے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی بھرپور آواز ااُٹھائی تھی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top