اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

مخالفین کوکہتا ہوں کہ اتنا ظلم کروجتنا ہم برداشت کرسکیں، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کو کہتا ہوں کہ اتنا ظلم کرو جتنا ہم برداشت کرسکیں، کسی نے این آر او دینے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

یہ بات انہوں نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جلسے میں ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنے خطاب انہوں نے کہا کہ کوئی کپتان بنتا ہے تو کوئی مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگاتا ہے ، یہ سب جعلی قائد اور آر اوز کے بنائے ہوئے لیڈرز ہیں، گندے انڈوں سے نکلے بچے آ ج ہمارے خلاف بات کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ہمیں معلوم ہے کہ آپ کس طرح آپ منتیں کرتے ہیں اور آنسوؤں سے روتے ہیں، آپ کا ایک این آر او چل رہا تھا اور اب بھی چاہ رہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ کسی نے این آراو دینے کی کوشش کی تو بھرپورمزاحمت کرینگے، آپ نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، آپ کے بہلاوے میں اب نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں نے ان کو جکڑا ہوا ہے الیکشن جیت کر دکھاؤں گا، ہم12سال قید کاٹ کرآئے، آپ12دن جیل سے محل پہنچے، ملک میں دہرا انصاف نہیں چلے گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے بےنظیرکا نام رکھا تھا وہ واقعی بےنظیر تھیں، ان جیسی بہادر خاتون نہیں دیکھی، دنیا کے لیڈروں نے ان کی تعریف کی۔


مزید پڑھیں: میاں صاحب آپ کو اللہ نے نکالا، ججز وسیلہ بنے، آصف زرداری


لگتاہے بی بی شہید آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، بہت لیڈرآئیں گے اور جائیں گے صرف ایک نام بھٹو کا رہیگا، میں اور بلاول بھٹو شہید بی بی کے مشن کو آگےبڑھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں