جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ، صدارتی نظام کےحق میں نہیں، کوشش کروں گااس نظام کو روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، روز پاکستان میں نیا تجربہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کے حالات بد سےبدترین کی طرف جا رہے ہیں۔

آصف زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہم تو صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں، کوشش کرنے دیں انہیں ہم روکیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی اسلام آبادکی احتساب عدالت میں دوسری پیشی تھی ، عدالت نے چارملزمان کی عدم حاضری پران کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

فاضل جج نےکراچی کی جیل میں قیدملزم پیش نہ کرنےپرسندھ حکومت کو شوکازکی وارننگ بھی دےدی۔

مزید پڑھیں : اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری

یاد رہے چند روز قبل سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، ان کی نیت پر شک ہے یہ 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا چاہے میں جیل میں ہوں یا باہر ہوں اس سے فرق نہیں پڑتا ہے، عوام میرے ساتھ ہیں، بہت جلد مہم چلائیں گے، اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، سڑکوں پر رہیں گے، کارکنان تیاری کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں