جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

لندن : سابق صدر آصف زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق صدر آصف زرداری سے رحمان ملک نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاست اورمسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا، رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق صدر آصف زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران ملکی سیاست اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا، رحمان ملک نے سابق صدر کو ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

ملاقات میں پی پی پی کی موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

آصف زرداری نے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

zardari

سابق صدر نے کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بروقت کاروائیوں کو سراہا اور سیکیورٹی اداروں کو یومِ عاشورہ پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مکمل خاتمہ دہشتگردوں کا مقدر بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ  سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اہم مشاورت کیلئے رحمان ملک کو لندن طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


مزید پڑھیں : کشمیر میں مظالم روکنے کیلئےعالمی برادری فیصلہ کن اقدامات کرے،زرداری


انکا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور عالمی برادری نے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس حق کو طاقت کے زور پر سلب نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں مظالم روکنے کیلئےعالمی برادری فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں