The news is by your side.

Advertisement

پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، پنجاب ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں کہی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے قمرزمان کائرہ، شاہجہان کھرل، رائےعمر کھرل اور دیگر سے ملاقات کی۔

ماضی کی طرح دھاندلی اور انتخابی نتائج چوری نہیں ہونے دیں گے

آصف زرداری

ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا، جیالے اور جانثار بھرپور قوت سے آئندہ انتخابات لڑیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں انتخابی نتائج چوری کئے جاتے رہے ہیں، اب وقت بدل چکا، مخالفین کو ماضی دہرانے نہیں دیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی طرح دھاندلی اور انتخابی نتائج چوری نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی عوام کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آتی ہے۔

انھوں نے پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ گھر گھر جا کر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی، پیپلزپارٹی نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔

ملاقات میں آصف زداری نے رائے شاہجہان کھرل کی کی لنڈیانوالہ آنےکی دعوت قبول کرلی اور سیاسی دورے کی یقین دہانی کروائی۔


ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نےہماری پیٹھ میں چھراگھونپا،آصف زرداری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں