میاں صاحب نیب کے ساتھ ایف آئی اے بھی تو وہی کام کررہی ہے، آصف زرداری -
The news is by your side.

Advertisement

میاں صاحب نیب کے ساتھ ایف آئی اے بھی تو وہی کام کررہی ہے، آصف زرداری

دبئی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کووفاق کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے نیب پر تنقید کے جواب میں واضح کیا ہے کہ میاں صاحب نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی اے بھی تو وہی کام کررہی ہے ۔

 اپنے جاری بیان میں سابق صدر کاکہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے خلاف مسلسل کام ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا اپنا وزیر کہہ چکا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کوئی چوری یا کرپشن نہیں کی، لیکن پھر اس کو مہینوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے نیب کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب اپنا کام ذمہ داری سے کر ے۔

نیب کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے افسران معصوم لوگوں کے گھروں میں گھس جاتے ہیں اور انہیں جان بوجھ کر تنگ کیا جاتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں