بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پیڑول کی قمیتوں میں اجافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوجائے گی اور اضافے سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکی بجائے خون نچوڑا جارہاہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

- Advertisement -

پی پی کے شریک چیئرمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اراکین کو پارلیمان میں احتجاج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


مزید پڑھیں : ن لیگ نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں