site
stats
پاکستان

آصف زرداری کی بریت: پیر صاحب کی دعائیں رنگ لےآئیں

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کے پیر سید اعجاز شاہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی ورد کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے اٹھارہ سال بعد بری ہوگئے۔

عدالتی فیصلے کے بعد بھی سابق صدر کے پیر اعجاز شاہ ورد کرتے رہے، فیصلے کے وقت آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

پیر صاحب فیصلے کے بعد بھی فاروق نائیک کی جانب سے صحافیوں سے گفتگو کے وقت ساتھ کھڑے ورد کرتے دکھائی دیئے ۔

واضح رہے کہ دوران صدارت بھی آصف زرداری نے پیر اعجاز شاہ کے مشوروں پر عمل کیا۔ اور بابا جی کے مشوروں پر آصف زرداری نے پہاڑوں سے دور اور سمندر کے قریب رہائش اختیار کی ۔

آصف زرداری کےدورصدارت میں بابا جی ایوان صدر میں براجمان رہے اور آصف زرداری کی وہاں سے رخصتی کے وقت پیر صاحب نے گاڑی کے پرچم کو بھی چوماتھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top