تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کسی کو اکثریت نہیں ملے گی، آئندہ حکومت مخلوط ہوگی، زرداری کی پیش گوئی

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت مخلوط بنے گی کسی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، سابق صدر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد میاں صاحب نے گریٹر پنجاب کی سیاست کی، حکومت نے میرے رکن قومی یا سندھ اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں دیا۔

آصف علی زداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پشاور جلسہ کرنے سے قبل وہاں 3500 ٹرانسفارمر تقسیم کیے اور لوگوں کو جلسے میں آنے کی دعوت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو پنڈال کبھی نہیں بھرتا۔

مزید پڑھیں: میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ تھے اس لیے نکالا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اقتدار میں آکر صرف اپنا کاروبار بڑھایا، نوازشریف کی پاکستان مخالف سوچ انتہائی شرمناک ہے جس کے اثرات آئندہ انتخابات پر پڑ سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا اصل امتحان حکومت ختم ہونے بعد ہی ہوگا، ویسے بھی آئندہ پارلیمنٹ میں کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی بلکہ مخلوط حکومت بنے گی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد شریف برادران سے وعدہ کیا تھا کہ وہ چار سال تک حکومت کریں اور ہم آخری سال سے سیاسی میدان میں متحرک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے اپنی بادشاہت بچانے کے لیے ملک کی جڑیں کاٹیں، آصف زرداری

مسلم لیگ ن نے گزشتہ دنوں آصف زرداری پر الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر نے بلوچستان میں سیاسی کشیدگی پیدا کی جس کے باعث وہاں کے وزیر اعلیٰ کو گھر جانا پڑا، ابتدا میں پی پی نے اس الزام کی تردید کی تاہم بعد میں شریک چیئرمین نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا۔

آصف علی زرداری کا مؤقف تھا کہ ’نوازشریف کی سوچ ملک دشمنی کے مترادف ہے جو  پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ہے، اسی بنیاد پر اُن کا سیاسی ساتھ نہیں دیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -