site
stats
پاکستان

پیپلزپارٹی میں آکر پیتل بھی سونا ہوجاتا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد : صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں خیبرپختونخواہ میں بہت سے کام نہیں کرسکے اے این پی نے مطلوبہ نتائج نہیں دیئے.

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اے این پی حکومت میں بہت سے کام نہیں کرسکے میں چوں کہ ملک کا صدر تھا اس لیے اے این پی کی حکومت میں مداخلت نہیں کی.

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس آکر تو پیتل بھی سونا ہو جاتا ہے اور جب تک پیپلز پارٹی میں رہتا ہے سونا ہی رہتا ہے لیکن جب باہرنکلتا ہے تو یہ پیتل ہو جاتا ہے.

<iframe width=”640″ height=”450″ src=”https://www.youtube.com/embed/f3XkXqUeE0o” frameborder=”0″ allowfullscreen></iframe>

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو حکومت کرنا نہ پہلے کبھی اآئی اور نہ اب آئی ہے لہذا اب پی پی پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کریں گے.

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لیے شہید بھٹو سے لے کر بی بی شہید تک نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top