The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے گھر منتقل

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مختلف ٹیسٹ کرائے گئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال میں قیام اور طبی معائنے کے بعد رات کو ہی گھر چلے گئے تھے۔

خیال رہے کہ سابق صدر کو بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر بلاول ہاؤس طلب کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں