تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا

راولپنڈی : سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال سے رہا کر دیا گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ کے دو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے، احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی رہائی کےلئے روبکار جاری کئے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی رہائی کے احکامات موصول ہونے پر انھیں پمز اسپتال سے رہا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپےکے دوضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور

میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے سات ماہ سے نیب میں قید آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سےپمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہے اور انھیں چوبیس گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے

Comments

- Advertisement -