پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

نوازشریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں،آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے کوئی رابطہ ہےنہ رکھنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا بلاول ہاﺅس لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی سینئررہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں موجودہ صورتحال پر پارٹی قیادت سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدر نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں، گرینڈنیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا؟

- Advertisement -

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی مصیبت میں ترجیحات کچھ اقتدار میں کچھ ہوتی ہیں، نوازشریف کو اقتدار میں62، 63 اور گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیوں یاد نہیں تھا، جمہوریت کو خطرہ نہیں، نوازشریف کی سیاست خطرے میں ہے۔


مزید پڑھیں : جمہوریت کے مخالف شخص کا ساتھ نہیں دیں گے، آصف زرداری


انھوں نے کہا کہ چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کھولنے کیلئے کافی ہے، بلاول بھٹو میدان میں اترچکےہیں، اب بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کرینگے۔

اس سے قبل  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ، ہم اس شخص کا ساتھ نہیں دیں گے جو جمہوریت کے خلاف ہوگا، عیدالاضحیٰ کے بعد بڑی انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ مخالفت کرنے والوں کے ہی گلے آگیا، روایات برقرار رکھی جاتی تو میاں صاحب کو یہ دن دیکھنا نہ پڑتے، ہم نے اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا، جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

⁠⁠⁠⁠⁠

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں