پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بلوچستان کے زخم تاحال ہرے ہیں‘ آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

حب: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے بلوچستان کو جہاں چھوڑا تھا وہیں کھڑا ہے، اس کا حل مل کرنا چاہئیں، انہوں نے کہا کہ کسی کو پارٹی میں شامل کرنا یا نہ کرنا میرا نہیں بورڈ کا فیصلہ ہوتا ہے، کسی نے افواہ پھیلا کر ٹوئٹر بریگیڈ کو متحرک کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو جہاں چھوڑا تھا وہیں کھڑا ہے، بلوچستان کے بہت سے مسائل ہیں، اس کا حل مل کرنا چاہئیں، صوبے کے زخم تاحال بھرے نہیں ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو اپ گریڈ کیا جائے.

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت سے ہمارا واسطہ ہے، ان سے ملاقات ہوئی تھی، البتہ ان سے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق بات نہیں ہوئی تھی، کسی نے افواہ پھیلا کر ٹوئٹر بریگیڈ کو متحرک کردیا ہے.

حالیہ اہم ایشو فوجی عدالتیوں کے قیام میں توسیع پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اے پی سی بلائی ہے،تمام جماعتوں کے اتفاق سے کوئی فیصلہ کریں گے،.

ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری نے ازراہ مذاق کہا کہ میں نے تو کبھی تیتر کا بھی شکار نہیں کیا ہے جبکہ آپ شیر کی بات کررہے ہیں، جس حکومت کا وزیر خارجہ ہی نہ ہواس کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں.

سیاسی جوڑ توڑ کے معتلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبد القدوس بزنجو کے گھر سیاست نہیں تعزیت کے لئے آیا ہوں،کسی کو پارٹی میں شامل کرنا یا نہ کرنا میرا نہیں بورڈ کا فیصلہ ہوتا ہے.

حالیہ پاک افغان کشیدگی پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے بچے کو پتہ ہے بھارت کا افغانستان میں بہت زیادہ اثرور سوخ ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں شورش کرا رہا ہے.

پاکستان سپر لیگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کرکٹ کبھی بھی میرا پسندیدہ کھیل نہیں رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں