منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

مشرف بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کمالیہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کی کمر میں تکلیف ہے مگر سوشل میڈیا پر ان کا ناچ دیکھ رہے ہیں، مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالت میں پیش ہوں۔

کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیشہ الزامات لگانے پر ہی الزامات لگتے رہے ہیں، تمام مسائل کا حل اقتصادی ترقی سے ممکن ہے۔

شروع سے کہا تھا چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا

آصف زرداری نے کہا کہ تاریخ ثابت کرچکی ہے کہ شریف خاندان کو حکومت کرنی آتی ہے نہ سنبھال سکتے ہیں، شروع سے کہا تھا چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا۔

ویڈیو دیکھیں:

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کرکے ٹیکس لیا جاتا تو آگے بڑھنے کا موقع ملتا، حکومت اب کہے گی ہمیں نکالا گیا اس لیے معیشت تباہ ہورہی ہے، ن لیگ والے بھارتی لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

عمران خان انشاء اللہ کرکٹ کوچ بنیں گے

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جارہا ہوں، ایک نیا پاکستان بنانے والے کے پی کے میں تبدیلی نہیں لائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا دیکھ رہے ہیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ کرکٹ کوچ بنیں گے۔

الیکشن قریب آرہے ہیں ایم کیو ایم کو شاید چمک نظر آگئی

آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کا زمانہ ہے مل کر الیکشن لڑنا ہے، ایم کیو ایم نے آج سینیٹ سے واک آؤٹ کیا اور ہمیں سپورٹ نہیں کیا، الیکشن قریب آرہے ہیں ایم کیو ایم کو شاید چمک نظر آگئی ہو۔

این اے 120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کام کیے گئے

سابق صدر نے کہا کہ این اے120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کام کیے گئے، ن لیگ نے 30 سال میں اس حلقے میں ایک بلب بھی نہیں لگایا، ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ کسی ایک امیدوار کو نہیں مل سکتے، این اے120 میں اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ 4 سال سے ملک کا کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں تھا چار سال بعد خواجہ آصف کو وزیر خارجہ لگایا اب کیا کریں گے۔

یہ پڑھیں: بےنظیراورمرتضی بھٹوکے قتل کے پس پشت زرداری ہیں،پرویزمشرف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں