The news is by your side.

Advertisement

کمانڈو ملک نہیں آئے گا، آصف علی زرداری

جب بھی ملک میں کوئی آمر آیا اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زرداری نے کہا کہ ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کمانڈو ملک نہیں آئے گا، پرویز مشرف کہتا ہے کہ سیاست کروں گا لیکن وہ ملک بھی نہیں آتا، ملک آئے بغیر سیاست کیسے ہوگی۔

پی پی کے رہنما آخر کار آمروں کے خلاف بھی بول پڑے ہیں، زرداری نے کہا کہ جب بھی ملک میں کوئی آمر آیا اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

آمر ضیاء الحق نے بھی سمجھا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کر کے ان کی آواز کو خاموش کر دے گا، خیال رہے کہ زیڈ اے بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بھٹو زندہ ہے کی سوچ نے جنم لے لیا تھا۔

سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والے آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کی اربوں روپے کی دولت پر بھی ایک ایسے وقت میں سوال اٹھایا جب انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاست دانوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا ہے۔

پرویز مشرف وطن واپس نہیں آرہے، وکیل کا عدالت کے روبرو بیان


سابق صدر نے کہا پرویزمشرف مانتا ہے کہ وہ پیسوں سے لت پت ہے، ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے، اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی دولت کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں دیا، وہ کہتا ہے کہ اربوں روپے کنگ عبد اللہ نے دیے، لیکن اس کا ثبوت کہاں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں