پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے، صنعت کار اور  بزنس مین ملکی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ایپٹما گوہر اعجاز کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں بھی میسر ہوں، عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی عالمی منڈی تک رسائی میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا تو صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کریں گے، کوئی بھی ملک اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک اس کی معیشت مستحکم نہ ہو۔

- Advertisement -

مارواڑ میں کوئلے کی کانوں میں گیس دھماکا، اٹھارہ کان کن جاں بحق، آصف زرداری کا اظہار افسوس


ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اپنے دور میں قابل قدر خدمات انجام دیں، ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتصادی راہداری منصوبہ دیا، سی پیک پر نیک نیتی سے کام کرنے سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کی، پیپلزپارٹی ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔


میاں صاحب خلائی مخلوق کو استعمال کرتے رہے ہیں، اب وہی ان کا نام بتائیں: آصف زرداری


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری جماعت عام انتخابات کے لیے تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے، مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے، الیکشن 2018 میں سب واضح ہوجائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں