تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

مشکوک ٹرانزیکشن: آصف زرداری کا نئے قانون کے تحت ریلیف کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ

اسلام‌ آباد : سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئےدرخواست دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

آصف زرداری نے بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کر دی، جس میں استدعا کی درخواست واپس لینی کی اجازت دی جائے اور احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے نئے قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواست دیں گے، نئی درخواست دینے کیلئے ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔

یاد رہے آصف زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی، جس کے بعد آصف زرداری نے نیب کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کر رکھا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -