تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس ہوتا‘

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب کی وجہ سےتکلیف دہ صورتحال ہے صحت اجازت دیتی توایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس ہوتا۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے اللہ پر ایمان ہے قوم کو مشکل صورتحال سےنکال کر سرخرو ہوں گے۔

آصف زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرورپوری کرے گی، پیپلزپارٹی کےوزرا،ممبران اسمبلی حلقوں کےعوام کےدرمیان رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کووسیع کرکےغریبوں کی ہرممکن مددکی جائے حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کےغریبوں کی مددکرے عوام کےقدموں میں سیاسی جنت ہےکہ اصول کومشعل راہ بنائیں۔

سابق صدر نے کہا کہ متاثرین سےوعدہ ہےکہ ان کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

Comments

- Advertisement -