منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابل مذمت ہے، ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قابلِ قبول نہیں، سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں۔

پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، کیوں کہ جمہوریت کی طاقت یہی سیاسی کارکن ہوتے ہیں۔

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا ’گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے، جن کی زبان پر گالی ہے وہ ملک اور عوام کو کیا دیں گے؟‘

انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو بلاول بھٹو عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

پیپلزپارٹی و دیگرجماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینےسے روکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو


دریں اثنا آصف زرداری نے دادو میں پارٹی امیدوار رفیق جمالی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ رفیق جمالی پر فائرنگ کے ملزمان گرفتار کیے جائیں، انھوں نے پارٹی کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی یتیم شکست سے خوف زدہ ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں