جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

خواتین چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں، آصفہ بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(یکم اکتوبر 2025): چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے ماہ کے آغاز پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر کی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا سرطان پاکستان میں خواتین میں سب سے زیادہ عام مرض ہے اور ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص زندگیاں بچا سکتی ہے اور اگر مرض کی نشاندہی اور علاج وقت پر ہو تو بقاء کی شرح 90 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

پاکستان کی خاتون اول نے خواتین کو تاکید کی کہ وہ باقاعدگی سے خود معائنہ کریں، 30 برس کی عمر کے بعد کلینکل معائنے کرائیں، 40 برس کی عمر کے بعد میموگرافی کروائیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

انہوں نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اس مرض کے خطرات کو کم کیا جا سکے، خاتون اول نے اس بات کو سراہا کہ کئی تنظیمیں، ڈاکٹرز، نرسیں، رضاکار اور کمیونٹی گروپس برسوں سے خواتین میں آگاہی پیدا کرنے اور چھاتی کے سرطان سے لڑنے والی خواتین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں۔

اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ خاندان، برادریاں اور معاشرہ مجموعی طور پر خواتین کے ساتھ کھڑا ہو اور انہیں بروقت طبی سہولتوں کے حصول میں مدد دے۔

انہوں نے کہا اگرہم آگاہی اور علاج کے ذریعے ایک ماں، ایک بہن یا ایک بیٹی کی جان بچا لیں تو دراصل ہم نسلوں کو بچا رہے ہیں۔

بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں