آصفہ بھٹوزرداری نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی -
The news is by your side.

Advertisement

آصفہ بھٹوزرداری نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی

کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔

آصفہ بھٹو زرداری نےعبدالستار ایدھی کی علاج کی پیشکش کردی۔ آصفہ بھٹو نے ان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

میٹھادر میں واقع ایدھی سنٹر میں عبدالستارایدھی سے گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹونے کہا کہ عبدالستارایدھی جہاں چاہیں گے وہاں ان کا علاج کرایا جائے گا۔

آصفہ بھٹونےکہا کہ وہ ایک بیٹی کی حیثیت سے ان کی خیریت دریافت کرنے آئی ہیں، جہاں آپ مطمئن ہوں وہاں علاج کیلئے تیار ہیں۔

علاج کی تمام سہولتوں کا خیال رکھا جائے گا۔ عبدالستارایدھی نے آصفہ بھٹو سے ایدھی قبرستان کے لئے زمین دینے کی درخواست کی جس پر انہوں نےکہا کہ وہ زمین کے لئے سندھ حکومت سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کریں گی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ایدھی سینٹر میں موجود یتیم بچوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں