پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے درمیان عاصم اظہر کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مشہور گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے ساتھ شادی کی بڑھتی ہوئی خبروں کے دوران اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عاصم اظہر جلد ہی ہانیہ عامر سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، وہیں گلوکار نے اپنے جاری ‘عاصم علی’ کنسرٹ ٹور کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار 8 فروری کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے سپر ہٹ البم ٹور کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔ امریکا میں کامیاب شوز کے بعد اب وہ اپنے کنسرٹ ٹور کے لیے کینیڈا جا رہے ہیں۔

گلوکار عاصم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ کینیڈا کے مداحوں کو بہترین لائیو کنسرٹ کا تجربہ دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ ان کے کینیڈا ٹور کا آغاز 16 اپریل کو ٹورنٹو سے ہوگا، جس کے بعد وہ مئی میں کیلگری، وینکوور اور مونٹریال میں پرفارم کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور وہ اس سال رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرب علی سے منگنی ختم ہونے کے بعد عاصم ایک بار پھر ہانیہ کے قریب آگئے ہیں، اگرچہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں مداحوں کے تبصروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر نے شادی کی ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں