تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عاصم اظہر نے معافی مانگ لی

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرنے پر معافی مانگ لی۔

گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’حبیبی‘ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ دبئی کے معروف سوشل میڈیا اسٹار عدنان ظفر المعروف کین ڈول بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں دونوں گلوکاروں کو گانے سے محفوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں عاصم اظہر نے اپنے اکاؤنٹ نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معافی کے ساتھ وضاحت بھی دی۔

گلوکار نے لکھا کہ ’مجھے معاف کردیں اندازہ نہیں ہوا کہ آج رات سے محروم کا آغاز ہوچکا ہے میں ہمیشہ محرم میں کچھ پوسٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں اور خاص طور پر اس ماہ کے شروع کے دس دن میں کچھ شیئر نہیں کرتا۔‘

عاصم اظہر نے لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ہٹا دی ہے اب آپ لوگوں سے کچھ دن بعد ملاقات ہوگی۔‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا نیا گانا ’حبیبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور اس گانے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -