تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عاصم اظہر کی میلبرن میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی ملیبرن میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا میں ہوچکا ہے جہاں روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔

میگا ایونٹ کے اہم میچ کے لیے شوبز ستارے اور شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کا رخ کیا ہے جہاں وہ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو میدان میں دیکھ سکیں گے اور انہیں سپورٹ بھی کریں گے۔

گلوکار عاصم اظہر بھی میلبرن میں موجود ہیں جہاں ممکنہ طور پر وہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

عاصم نے جمعہ کی نماز کے لیے میلبرن میں اذان دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ان کے اذان دینے کے عمل کو مداح پسند کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں ان کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -