کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے ماضی میں میرب علی کو بہن کہنے کی افواہوں پر وضاحت کردی۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروگ گلوکار عاصم اظہر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے اپنی منگیتر میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا۔
عاصم اظہر نے لکھا کہ ’یہ ٹویٹ ان تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے میرب کو اپنی بہن کے طور پر لیبل کیا تھا۔‘
To all reposting a screenshot of a “news channel” that said I had labelled Merub as my sister bec of a fake chat a fan had made, I clarified it a year ago. 🙏🏽 reminder since this is a beautiful moment of my life that I want to cherish. Doosre ki khushi mai khush hona chahiye. ♥️ https://t.co/KsjjinBv8L
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
گلوکار نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں، سب کی مٹھائی جلد ہی گھر پہنچ جائے گی۔
Clarification was important because the narrative was disgusting. Anyways, baaki sab ko mithaai jald hi ghar pohanch jayegi. 😂♥️ I love you guys. Thank you for the love & duas.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
عااصم اظہر نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک جعلی اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ایک مداح نے گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کیا تھا۔
مداح کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر نے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔
عاصم اظہر نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم! اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ان سے میری فیملی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل و اداکارہ میرب علی نے گزشتہ روز منگنی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔