جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

عاصم اظہر کی سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے پر وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے پر وضاحت جاری کردی۔

گلوکار عاصم اظہر کو کنسرٹ میں ایک شخص کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوگئی۔

اب گلوکار نے وضاحت دی ہے کہ سیکیورٹی گارڈ شو میں شرکا کو دھکیل رہا تھا اور خاص طور پر خواتین اور بچوں کے ساتھ نامناسب سلوک کرتا رہا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ جب صورت حال کو بڑھتے ہوئے دیکھا تو مداخلت کرنے پر مجبور ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جسے مخاطب کررہا ہوں وہ مداح نہیں، وہ سیکیورٹی ٹیم کا حصہ تھا جسے کہا کہ بھائی آپ بچوں کو دھکیل رہے ہیں اور عجیب سلوک کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے، عاصم اظہر

گلوکار نے کہا کہ مجھے افسوس ہے لیکن میں ہمیشہ شوبز میں اس طرح کے رویے پر بولوں گا، شاید اگلی بار تھوڑا آرام سے کہوں لیکن میں پھر بھی کروں گا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ تمام پرستار جب کسی شو میں شرکت کرتے ہیں تو مجھے اور میری ٹیم کے ذریعے محفوظ محسوس کریں، معذرت اگر میں جذبات میں بہہ گیا ہوں لیکن یہ ضروری تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں