معروف گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر سامنے آنے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکار عاصم اظہر نے سیلفی شیئر کی جس میں انہیں نیبولائزر ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے ’ویلکم بیک‘ لکھا جس کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوگئے۔
گلوکار نے دوسری انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور وہ گلے کے انفیکشن سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
عاصم اظہر نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اوکے، معذرت، میرا مقصد کسی کو پریشان نہیں تھا بس ٹانسلز کا انفیکشن ہوا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں بیٹا بہت گالیا ہے اب ذرا گھر بیٹھو۔‘
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
گلوکار نے مزید کہا کہ روزانہ نئی ریلیز پر آپ سب کا پیار دیکھ کر پہلے ہی طبیعت بہتر محسوس ہورہی ہے۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا گانا ’آرزو‘ اور ’تو ہے وہی‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔



