بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

عاصم اظہر بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 مئی 2026): پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کو اپنا خواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی حالات کے باعث فی الحال ایسا کوئی بھی منصوبہ ناممکن ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر سے سوال کیا گیا کہ وہ کس بھارتی گلوکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال سیاسی صورتحال ایسی ہے کہ نہ وہ یہاں کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم وہاں، لیکن عوام کے دلوں میں اب بھی محبت اور احترام موجود ہے۔ اگر مجھے کسی بھارتی گلوکار کے ساتھ اشتراک کا موقع ملا تو ذہن میں پہلا نام اریجیت سنگھ کا ہی آئے گا۔

گلوکار عاصم اظہر ان دنوں اپنے پہلے البم "عاصم علی” کی مناسبت سے بین الاقوامی دورے پر ہیں، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہیوسٹن سے ہوا تھا۔ یہ ٹور 16 شہروں میں 18 شوز پر مشتمل ہے اور 17 مئی کو ڈیٹرائٹ میں ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے 2015 میں کوک اسٹوڈیو کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی اور وہ اس پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے والے سب سے کم عمر فنکار تھے۔ ان کے مشہور گانوں میں "تیرا وہ پیار”، "غلط فہمی” اور "جو تو نا ملا” شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں