پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اب سمجھ آیا کہ محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں خازتون مداح نے ان سے سوال کیا کہ پیار ایک بار ہوتا ہے یا بار بار بھی ہوسکتا ہے۔
جواب میں گلوکار نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ پیار بار بار ہوسکتا ہے مگر اب سمجھ آیا ہے کہ ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔
عاصم اظہر کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے درمیان عاصم اظہر کا بڑا اعلان
واضح رہے کہ عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ہوئی تھی، تاہم جون 2025 میں 3 سالہ منگنی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ یہ فیصلہ مشترکہ ہے اور انہوں نے دونوں فریقین کی رازداری کی درخواست بھی کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


