تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

میرب نے مشکل وقت میں مجھے سنبھالا، عاصم اظہر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ منگیتر میرب علی نے مشکل وقت میں مجھے سنبھالا۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اپنی بیوقوفیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے میرب علی نے بھی میرا بہت ساتھ دیا ہے وہ ہمیشہ سپورٹ کرتی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ گھر کے دروازے سے اندر داخل ہوتے ہوئے ساری منفی باتیں بھول کر آتا ہوں، اس میں منگیتر میرب کا بھی بہت بڑا کردار ہے جو ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔

عاصم اظہر سے جب میرب علی کی سب سے اچھی کوالٹی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میرب ایک بہت اچھی انسان ہیں جو ہر کسی کا سوچتی ہیں ایسے لوگ آج کل نہیں ملتے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ جو شرارتی نہ ہو وہ بچہ نہیں ہوتا وہ پھر بزرگ ہی ہوتا ہے، میں بہت ہائپر تھا والدین کے اوپر کولڈڈرنک گرا دیتا تھا، کھیلنے کا بہت شوق تھا لیکن میں نے فرمانبرداری بھی کی ہے ڈانٹ بھی بہت کھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اعتراض ہوتا جو والدین اپنے بچوں کو وقت نہیں دیتے اس کی جگہ ٹیبلٹ اور فون دے دیتے ہیں لیکن اب ماں باپ ٹیبلٹ بن گئے ہیں، وہ بچے لکی جنریشن سے ہیں جنہوں نے شام کو باہر کھیلا ہے ہمارا عصر سے مغرب تک باہر کھیلا کرتے تھے لیکن اب شاید ایسا نہیں ہوتا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میں بچپن سے ہی شاہ رخ خان کا مداح ہوں، ان کی فلمیں دیکھتا تھا اور ابھی بھی ان ہی کی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں۔’

Comments

- Advertisement -