معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کی آواز شامل ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’آرزو‘ ریلیز کیا جو انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گنگنایا ہے۔
گزشتہ دنوں ’آرزو‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کررہا تھا۔
تاہم گلوکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے گانے کی لائن ’پھر سے بولو‘ میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس گانے کے بول پر تبصرے کیے جارہے ہیں کچھ مداح ہانیہ عامر کو ٹیگ کرکے سوال بھی کررہے ہیں۔
مداحوں نے ہانیہ سے پوچھا کہ کیا گانے میں واقعی آپ کی آواز شامل ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں یا گیا ہے۔


