The news is by your side.

Advertisement

وسیم اختر کے پاس اختیارات ہیں لیکن وہ کام ہی نہیں کرنا چاہتے، ڈاکٹرعاصم حسین

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم بنیں نواز شریف کے نہیں۔

احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم ہیں میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں تاہم انہیں پاکستان کا وزیراعظم بن کے رہنا چاہیئے ناکہ نواز شریف کا۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب پراعتبار نہیں ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نیب قوانین تبدیل ہونا چاہیئے تاکہ میری طرح کسی بے گناہ کو عدالتوں کے چکر نہ کاٹنا پڑیں اور کوئی معصوم رسوا سرِ بازار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بنتے ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور آپ لوگ جلد کراچی کو ترقی یافتہ اور صاف ستھرا دیکھیں گے۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ میئرکراچی وسیم اختر کے پاس اختیارات موجود ہیں لیکن وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور کام نہ کرنے کے بہانے تراش رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا بھٹو کا شہر ہے اور پیپلزپارٹی پاکستان کی اس شہہ رگ کو تنہا نہیں چھوڑے گی گو وفاق اس شہر کو جائز فنڈز دینے کو تیار نہیں لیکن سندھ حکومت اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں