جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

’دہشتگردی ہندوستان کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (10 دسمبر 2025): چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں۔

قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کسی گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب پہلے سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے مزید کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، اسلامی ریاست میں ریاست کے سوا کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں