منگل, جون 16, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرم میں فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ عید الفطر منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نماز عید کے بعد پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے استعمال نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں