اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی اور کہا سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔
Mansehra- Thakot Motorway construction work by NHA/ Ministry of Communication completed and will be open for traffic very soon. Most amazing drive it will be. #cpec #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/NmtVtNGZSm
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 25, 2020
گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جنوبی بلوچستان منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ہوگا، منصوبوں پرکام کی رفتاربڑھنےسےعلاقے میں اقتصادی ترقی آئے گی۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت قومی ترقیاتی کونسل اجلاس میں ہدایات دی گئیں، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کابینہ ارکان، جام کمال شریک ہوئے۔