پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

’میں آپ سے پیار کرتی ہوں محبت پر شک نہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے ان سے ’آسک ماہرہ‘ پر مختلف سوالات کیے گئے اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ایک صارف سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس سے متعلق پوچھا تو اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے دل کا تکڑا۔‘

ایمی نامی صارف نے ماہرہ کی نئی فلم ’بارہواں کھلاڑی‘ کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مل گئی جھلک اب آپ کیا کہیں گی۔‘

ماہرہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب اس سے کہو تمہیں ’نیلو فر‘ دے۔‘

اداکارہ سے ایک صارف نے پوچھا کہ نگار دیکھنے کے بعد کیا ردعمل تھا، ماہرہ نے لکھا کہ ’دونوں ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور آنسو بہہ رہے تھے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مجھ سے پیار نہیں کرتیں، میں ٹویٹ کرتی ہوں لیکن آپ نظرانداز کردیتی ہیں؟

ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، میری محبت پر شک نہیں کریں، شکریہ۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں