تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

محمد آصف کا مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، اس دوران آصف نے مداحوں نے دل کھول کر گفتگو کی۔

نصیر احمد سعید نامی مداح نے آصف سے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں پوچھا اس پر فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ ’سرپرائز‘ ہے۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ ایک لفظ شاہد آفریدی کے بول دیں، آصف نے جواب دیا کہ ’لالہ جی ہیرو ہمارے دلوں کی دھڑکن۔‘


محمد آصف نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بہترین بلے باز ہیں ان کو اپنی کپتانی بہتر کرنی ہوگی۔

شاداب خان سے متعلق سوال پر آصف نے کہا کہ ’بہت اچھا فیلڈر ہے اور اس نے اپنی بولنگ میں بھی کافی نکھار لایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف نے بتایا کہ وی وی ایکس لکشمن اور راہول ڈریوڈ کو بولنگ کرنا مشکل ہوتا تھا جبکہ انگلش بیٹسمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرنا آسان تھا۔

آصف نے مزید کہا کہ میری نظر میں 150 کی رفتار سے گیند کرنے والے فاسٹ بولر سے بہتر 135 کی رفتار سے دونوں جانب سوئنگ کرنے والا بولر بہتر ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے محمد عامر سے متعلق پی سی بی کو مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر سے بات کریں ان کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، آصف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں