تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مومو کیلئے موٹا چشمہ مانگا، اندازہ نہیں تھا 10 سال یہی پہننا پڑے گا، حنا دلپزیر

کراچی : اداکارہ حنا دلپزیر عرف مومو نے انکشاف کیا ہے کہ بلبلے میں مومو کا کردار صرف ایک ہی قسط کیلئے لکھا گیا تھا اور وہ بطور مہمان اداکار اس میں بلائی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈی اداکارہ حنا دلپزیر کسی تعارف کی محتاج نہیں، 11 برس قبل اپنی پہلی ٹیلی فلم ’برنس روڈ کی نیلوفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی حنا دلپزیر نے پاکستانی سٹ کام ’بلبلے‘ میں مومو کے کردار کو اپنی بہترین اداکاری سے امر کردیا اور آج ملک کا ہر بچہ اور بڑا اس کردار سے واقف ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ دس سال قبل جب مومو کے کردار کا انتخاب کیا تو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کردار اتنا مقبول ہوگا کہ میری پہچان ہی بن جائے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مومو کے کردار کو یہاں تک پہچانے میں 95 فیصد ان کا اپنا حصہ ہے، اس کے علاوہ پروڈیوسر نبیل اور ڈائیریکٹر رانا رضوان بھی ضرور ان کو ہدایات دیتے رہتے ہیں جبکہ ساتھی اداکار محمود اسلم بھی کریکٹر ڈویلپمنٹ میں بہت مدد کرتے ہیں۔

حنا نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ بلبلے میں مومو کا کردار صرف ایک ہی قسط کے لیے لکھا گیا تھا اور وہ بطور مہمان اداکار اس میں بلائی گئی تھیں۔

ڈرامے کی تقریباً 25 اقساط آن ایئر جا چکی تھیں اور چھبیسویں قسط میں مجھے آنا تھا، جب وہ قسط آن ایئر ہوگئی تو مجھے بتایا گیا کہ یہ کرادر بھی ڈرامے کے مستقل کرداروں میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر جانے سے پہلے میں نے نبیل سے کہا تھا کہ مجھے اس کردار کے لیے ایک موٹا سا چشمہ چاہیے اور اس وقت میں نے یہ بالکل نہیں سوچا تھا کہ اگلے 10 سال تک مجھے یہ چشمہ پہننا پڑے گا۔

اپنی زندگی میں بلبلے کی اہمیت اور حیثیت کے متعلق حنا کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ اور کردار ان کے اپنے لیے تو ایک دوا اور ذہنی سکون کی حیثیت رکھتے ہی ہیں بلکہ جو لوگ یہ ڈرامہ دیکھتے ہیں وہ بھی اپنی زندگی کی دیگر پریشانیوں کو تھوڑی دیر کے لیے بھول جاتے ہیں۔ اس کے لیے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -